تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان: پہاڑی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ...وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ قلات کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ منفی ایک ، دالبندین2.5،نوکنڈی9.4،ژوب0.5،بارکھان2.0،سبی6.5،خضدار5،لسبیلہ9،پنجگور7،پسنی17.5،جیوانی18.5،تربت 11.5اور گوادرمیں15ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ وادی کوئٹہ میں پہاڑوں پر موجود برف کے باعث سرد ہوائیں چلنے سے صبح اور شام کے اوقات میں موسم سرد ہو جاتاہے جبکہ بلوچستان کے دیگر گرم علاقوں میں بتدریج سردی کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.