تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جرنیل مٹی کاقرض اتارنے کی بجائے،بوجھ بن گئے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن...ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے الزام عائدکیاہے کہ ہمارے جرنیل مٹی کاقرض اتارنے کی بجائے اس دھرتی پہ رہنے والوں پر بوجھ بن گئے ہیں،ان کاکہناہے کہ اگرانکی موت سے ملک میں انقلاب آتاہے تو یہ ان کیلئے باعث فخرہوگا۔یہ بات انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں ایم کیوایم کی جانب سے ظہرانے سے خطاب میں کہی۔ الطاف حسین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ متوسط اور غریب طبقے سے پڑھے لکھے،ایماندار اور منظم لوگ آگے آئیں اور ملک کوبچائیں۔ان کاکہنا تھاکہ اسٹبلشمنٹ اوراس کے تنخواہ دارقلم کارں نے معصوم لوگوں کوایم کیوایم کے خلاف گمراہ کیا،جبکہ اب جرنیولوں نے سرمایہ داروں اورجاگیرداروں سے ملاپ بلکہ رشتہ داریاں قائم کرلی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بتایا کہ وہ جٹ آدمی ہیں جودل میں آتاہے کہہ دیتے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.