تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کیس کو ہم اپنے قانون کے مطابق حل کرینگے،صمصام بخاری

جنگ نیوز -
کراچی...وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کسی دباؤمیں ہے اور نہ آئیگی۔اگرامریکاڈاکٹرعافیہ کے کیس میں اپنے قوانین کواولیت دیتاہے توریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو ہم اپنے قانون کے مطابق حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثناحاصل ہے یا نہیں اسکا فیصلہ عدالت کریگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی پر پاکستان کے ہر شہری کا برابرحق ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کراچی پریس کلب کیلئے5لاکھ روپے امداد کااعلان بھی کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.