5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کامصرکے حالات سے موازنہ درست نہیں،وزیرخزانہ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مصر یا تیونس کے حالات سے موازنہ کرنا درست نہیں۔لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے، عدلیہ آزاد اور اظہار رائے کی آزادی ہے۔ تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ تنویر اشرف کارئرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اداروں کے درمیان اختیارات کا توازن برقرار رکھا گیا ہے، حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔