تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

غیر ملکی سفارتکاروں کی بلیک بیری سروس بند نہیں کی ،چیئرمین پی ٹی اے

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود سفارت کاروں کو بلیک بیری سروس بند کرنے کی ہدایات نہیں دی گئیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین کا کہنا تھا کہ بلیک بیری سروسز کے حوالے سے تمام کمپنیوں کو قواعد و ضوابط دیئے گئے ہیں ، تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ سفارت کاروں کو بلیک بیری سروس یقینی بنائیں ، ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے مواصلات کی سہولیات میں کوئی تعطل نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ بلیک بیری سروس بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میڈیا رپورٹس حیران کن ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.