5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں ہفتے وار کاروباری روز کے پہلے دن مندی کا رجحان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر مندی رہی اور انڈیکس12400 کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر ریفائنریز پر ڈیم ڈیوٹی ختم کرنے کی اطلاعات نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا کاروبار کے ا ختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس103 پوائنٹس کمی کے بعد12359 پوائنٹس پر بند ہوا کاروباری حجم12 کروڑ تیرہ لاکھ حصص رہا سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت انیس پیسے کمی کے بعد15 روپے34 پیسے ہوگئی کے ایس ای تھرٹی انڈیکس142 پوائنٹس کمی کے بعد12009 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسلہ مزید ایک دوروز جاری رہ سکتا ہے ۔