5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور بم دھماکے مہمند ایجنسی میں جاری آپریشن کا ردعمل ہیں، بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئروزیر بشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے مہمند ایجنسی میں جاری آپریشن کا ردعمل ہیں ۔ پشاور میں ڈی ایس پی عبدالرشید خان اور دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کہا کہ پولیس اہلکار جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کو بچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کاآخری دم تک مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افسرون کے لواحقین کو پچاس لاکھ سے ایک کروڑ جبکہ کانسٹبلز کے ورثا کو تیس لاکھ تک معاوضہ دیا جا ئے گا۔ اور شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت کے ذمے ہے ۔