تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد میں صنعتوں کو دوسرے روز بھی گیس کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو آج دوسرے روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو 30جنوری بروز اتوار سے 2فروری تک کے لئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ چارروزہ گیس کی بندش سے تمام کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والے مزدور ایک بار پھرچار روز کے لیے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گیس کی بندش سے مزدروں کے گھروں میں چولہے ٹھندے پڑے ہیں اورروزگار کی تلاش میں سخت مشکلات کا سامناہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.