تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر ایجنسی: کالعدم لشکر اسلام کا منحرف کمانڈر قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
سوات…سوات میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایک شدت پسند کمانڈر کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سردان میں شدت پسندوں کی موجودگی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ کے بعد چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔ادھرخیبرایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام کے منحرف اہم کمانڈر غنچہ گل کو شدت پسندوں نے قتل کردیا۔قتل ہونے والے کمانڈر کو شدت پسندوں نے10 روز قبل وادی تیرہ سے اغوا کیا تھا۔مقتول کمانڈر کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کے بعد دوسرا اہم کمانڈر تصور کیا جاتا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.