5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قازقستان:7ویں ایشین ونٹر گیمز دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع
جنگ نیوز -
الماتے …ساتویں ایشین ونٹر گیمز قازقستان میں دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگئے،مقابلے6 فروری تک جاری رہیں گے۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب قازقستان کے دارالحکومت استانہ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوئی ۔مختلف ٹیبلوز کے ذریعے علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے اسٹیڈیم میں موجود30 ہزار شایقین کے دل جیت لئے، اس موقع پر انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر یاک روگ کے ساتھ ساتھ قازقستان کے صدر نور سلطان نزر بایوف اور دیگر ایشیائی ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔ آستانہ اور الماتے میں ہونیوالے گیمز میں11 کھیلوں میں65 گولڈمیڈلز کیلئے مقابلے ہوں گے، اختتامی تقریب6 فروری کو ہوگی۔