تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دہشت گردی کیخلاف جنگ اب ہماری اپنی جنگ بن چکی ہے، کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل اطہرعباس نے کہاہے کہ شدت پسندوں نے معاشرے کا منفی تاثر پیدا کیا ہے،معاشرے کی اصلاح کیلئے میڈیااہم کردار ادا کر سکتاہے۔میجرجنرل اطہرعباس نے اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں ایک سیمنار سے خطاب میں کہا کہ جنگیں اکیلی فوج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں ،میڈیا میں بڑی قوت ہوتی ہے اس کا مناسب استعمال نہ ہو تو یہ تباہی بھی لا سکتا ہے۔ اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کاکہناتھاکہ حکومت کو کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن سب کا تعلق ایک ہی بڑے مسئلہ دہشت گردی اور شدت پسندی سے ہے ، پاکستانی معاشرہ تحمل والا تھا لیکن اب ہمارے ہاتھوں میں ہتھیار ہیں اور ہم اسلحہ کی زبان میں بولتے ہیں ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم اس میں لڑے اور اب یہ جنگ ہماری اپنی بن گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.