5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں بھتہ خوری ختم، امن کیلئے ٹاسک فورسزقائم کی جائینگی ،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہر سے بھتہ خوری کا خاتمہ کیا جائے گا اور شہر میں امنبحالی کے لیے آئی ایس آئی ، پولیس رینجرز اور پولیٹیکل پارٹیز پر مشتمل جلد ٹاسک فورس کا قیام کیا جائے گا۔یہ بات انھوں نے ایوان سنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آئندہ3 سے4 روز میں یہ کمیٹی آپنا کام شروع کردے گی اور تاجروں کی شکایا ت کے لیے کراسسز مینجمنٹ سیل چیمبر میں بنای جائے گا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اگر امن و اماں خراب ہوتا ہے تو یہ جمہوریت کو کمزور کرتا ہے اور شہر کی سیاسی جماعتوں کو ملک کے مشترکہ دشمنوں کو پہچانا ہو گاااور آج ہم یہاں اس لیے آئے ہیں کہ ہم آپ کو یقین دہانی کراسکیں کے ہم آپ کی مشکلات کو جانتے ہیں اور مل کا ان حل تجویز کریں گئے ۔ایواں صنعت و تجارت کراچی کے صدر سعید شفیق نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کراچی کے تاجروں کے لیے کاروبار کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور ان حالات کے باوجود کراچی چیمبر ہڑتال کی کال دینا نہیں چاہتا۔