تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تحفظ ناموس رسالت کی تحریک قومی ہے ،کامیابی سے ہمکنار ہوگی، منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت کی تحریک قومی تحریک ہے اور یہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور توہین رسالت قانون میں ترمیم کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وہ منصورہ میں اسلامی جمعیت طلابات کے اجتماع ارکان و امیدواران سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کو بچانے کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں تین معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار نے والے امریکی دہشت گرد کو وی آئی پی مہمان کا پروٹوکول دیا جارہاہے جس سے پوری قوم کے اندر غم و غصہ اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔ سید منورحسن نے کہاکہ پوپ کے بیان اور یورپی یونین کی توہین رسالت ایکٹ کے خاتمے کی قرار داد پر حکومت کی شرمناک خاموشی سے عوام کے خدشات کو تقویت مل رہی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور بدامنی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے لیکن فرینڈلی اپوزیشن کو عوامی مسائل کی بجائے اپنی باری سے زیادہ دلچسپی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.