5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی اور بالائی علاقے برفباری ، ایک بار پھر سردی شدید ہوگئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے شمالی اور بالائی علاقے برفباری کے بعد ایک بار پھر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقے میں برفباری کے بعدبڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمدجاری ہے۔ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں مسلسل جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوجانے کے ساتھ ساتھ جلانے کی لکڑی اور گیس کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔بلتستان ڈویژن میں گزشتہ چار روز کی برف باری کے بعد آج موسم ابر آلود ہے ۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ضلع کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں ۔سوات میں آج مطلع صاف ہے تاہم بالائی علاقے مالم جبہ اور کالام حالیہ برف باری کے بعد بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے قریب فورٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں میں بھی برف باری کے بعد ملک بھر سے سیاح 5 سال بعد ہونے والی برفباری سے لطف اندوز پونے کیلئے فورٹ منرو پہنچ گئے ہیں۔