5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہلو میں لیویز تھانے میں دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جنگ نیوز -
کوہلو…بلوچستان کے علاقے میوند میں لیویز تھانے میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔کوہلو پولیس کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد نے کوہلو کے علاقے میوند تھانے کی عمارت کے ساتھ دو ٹائم بم نصب کر رکھے تھے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں لیویز تھانے کی عمارت کے دو کمروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔