تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کیس ،آئی جی پنجاب کی سربراہی میں اجلاس

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کیس کے بارے میں آئی جی پنجاب کی سربراہی میں پولیس حکام کا اجلاس ہوا جس میں امریکی قونصلیٹ کی طرف سے عباد الرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور کو حوالے نہ کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب کے ساتھ سی سی پی او اسلم ترین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید، ایس پی انوسٹی گیشن ملک لیاقت اوردیگر نے شرکت کی،، اجلاس میں ریمنڈ ڈیوس کی تفتیش میں پیشرفت اورعباد الرحمان کو کچلنے والی گاڑی اورڈرائیورکی حوالگی نہ کیے جانے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پرغورکیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو ریمنڈ کیس پرمیڈیا کو بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.