تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بنگلا دیش:نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کیخلاف احتجاج ،پولیس اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -
ڈھاکہ…بنگلا دیش میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج ، پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ40 اہلکاروں سمیت50 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کی منظوری کے خلاف20 ہزاردیہاتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ڈنڈوں اورکلہاڑیوں سے لیس مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ڈھاکہ کے ڈپٹی پولیس چیف کے مطابق مظاہرین نے ایئرپورٹ کے احاطے میں ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں پر اچانک ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔تصادم میں40 پولیس اہلکاروں سمیت50 افراد زخمی ہوئے ،مظاہرین نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.