5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
نیپئر …پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ کل نیپئرمیں کھیلاجائیگا، میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گاپاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیپئر میں قومی ٹیم سیریز جیتنے کیلئے میدان میں اترے گی، کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چوتھے میچ کے لئے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کا امکان ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کو مضبوط کرنے کیلئے میں سات بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، اوپنر جیسی رائیڈر آل راؤنڈر جیکب اورم کی جگہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، تیسرے میچ میں شکست کے بعد کپتان ڈینیل ویٹوری کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے، دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔