5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر کی صورتحال کے سبب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کمی کا رجحان
جنگ نیوز -
کراچی…مصر کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیائی سرمایہ کار وں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس0.9 فیصد کمی کے بعد136 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے سیاسی بحران اور ایشیا میں افراط زرکے خطرات کے باعث خطے کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار محتاط دکھائی دیئے اور مصر میں سیاسی عدم استحکام اسٹاک مارکیٹوں میں کریکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔ ایشائی خطے کا بینچ مارک رواں سال کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا اس کے علاوہ جاپان کا نکئی انڈیکس1.2 فیصد جبکہ کوریا کے کوسپی انڈیکس میں1.8 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق مصر کے سیاسی بحران کا اگر جلد حل نہیں نکالا گیا تو عرب ممالک خاص طور پر تیل برآمد کرنے ممالک میں تیل کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے جس سے اس کی بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ جائے گا ۔