5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ کے منا بھائی نے بھی اب چھوٹی اسکرین کا رخ کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے منا بھائی نے بھی اب چھوٹی اسکرین کا رخ کرلیا ہے،بہت جلد وہ ایک گیم شو کی میزبانی کرتے نظر آئینگے۔سنجے دت جو منابھائی کے نام سے مشہور ہیں،ایک بھارتی چینل سے گیم شو کی میزبانی شروع کرنیوالے ہیں۔ جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی کنفرم ہے کہ دس کا دم کے نئے سیزن میں وہ سلمان خان کی جگہ نہیں لے رہے۔