5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر میں سیاسی عدم استحکام ، خلیجی ممالک کے حصص بازاروں میں مندی
جنگ نیوز -
دبئی...تیونس کے بعد مصر میں جاری حکومت وقت کی خلاف مظاہرے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث خلیجی ممالک کے حصص بازاروں میں مندی دیکھی گئی ۔ خلیجی ممالک کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ دبئی فنانشیل مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغازپر4 اعشاریہ32 فیصد کمی کے بعد1543 پر بند ہوئی، کویت اسٹاک ایکس چینج122 پوائنٹس کمی کے بعد6 ہزار822 پوائنٹس پر بند ہوا۔ قطر ایکس چینج میں کاروبار کے اختتام پر2 اعشاریہ95 فیصد، اومان سیکیورٹیز ایکس چینج میں3 اعشاریہ02 فیصد اور بحرین اسٹاک مارکیٹ میں1 اعشاریہ43 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ جب کہ سعودیہ عرب کے حصص بازاروں میں ہفتے کے روز6 فیصد سے زائد کمی کے بعد اتوار کے روز استحکام دیکھا گیا ۔