5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روہڑی اور علی واہن کے مقام سے پانچ مردہ ڈولفن برآمد
جنگ نیوز -
حیدرآباد...دریائے سندھ میں روہڑی اور علی واہن کے مقام پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران پانچ مردہ ڈولفن پائی گئی ہیں جنہیں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے جانچ پڑتال کے بعد دفن کردیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں میں مردہ پائی جانے والی ان پانچ ڈولفن میں زیادہ تر بچے ہیں اور یہ تمام دریائے سندھ میں اپ اسٹریم سے یہاں تک پہنچیں تھیں۔ حالیہ سیلاب کے دوران گڈو بیراج اور اس سے ملحقہ دریائی علاقے سے متعدد ڈولفن پانی کے بہاؤ کے ساتھ ڈاؤن اسٹریم کی طرف آگئیں اور کم پانی یا مچھیروں کے جالوں میں پھنس جانے کے باعث مرگئیں۔انڈس بلائنڈ ڈولفن دنیا کا نایاب جانور ہے گہرے پانی میں رہنا پسند کر تی ہیں اور اکثر وبیشتر دریا میں پانی کم ہونے کے بعد یہ خوراک کی تلاش میں نہروں میں نکل جاتی ہیں جہاں پانی کم ہونے یا مچھیروں کے جال میں پھنس کر مرجاتی ہیں ۔