تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نئے قانون کے تحت سب کا احتساب چاہتے ہیں،اسحاق ڈار

جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحاق ڈار نے حکومت کی معاشی کمیٹی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کی جماعت نئے احتساب قانون میں کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا احتساب چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہ نما بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی معاشی کمیٹی سے مذاکرات کے چوتھے دور میں آزاد احتساب کمیشن کے قیام کے لیے قانونی مسودے پر غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ2 فروری کے اجلاس میں10 نکاتی قومی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل پا جائے گی۔ بابر اعوان نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈسردار رضا پر مشتمل ایک رکنی کمیشن بنا دیا گیا ہے، وہ اپنی رپورٹ جلد پیش کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.