5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پٹرولیم کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی،اوگرا ترجمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد....اوگرا نے ماہ فروری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اوگرا ترجمان کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 72روپے 96پیسے برقرار رکھی گئی ہے،جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 86.67 فی لیٹر،ڈیزل 78.33 فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 70.95 فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے،ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے باعث حکومت کو سات ارب سترکروڑ کی سبسڈی برداشت کرنا پڑیگی۔