5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں، وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہے۔اسلام آباد میں امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے وفد کو بتایاکہ ملک کی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیاگیاہے۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے میں امن و سلامتی سمیت مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔