تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حسنی مبارک کا وزیر اعظم احمد شفیق کی سربراہی میں نئی کابینہ کا اعلان

جنگ نیوز -
قاہرہ...مصری صدر حسنی مبارک نے وزیر اعظم احمد شفیق کی سربراہی میں نئی کابینہ کا اعلان کردیا ۔عرب میڈیا کے مطابق نئی کابینہ میں کسی بزنس مین کو نہیں لیا گیا ہے، جبکہ دو اہم وزرا وزیر داخلہ حبیب العادلی اور وزیر مال بطرس غالی کو نئی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، مذکورہ دونوں وزیر عوام میں سب سے زیادہ غیر مقبولتھے،دوسری جانب مصر میں ملین مارچ روکنے کے لیئے ریل سروس معطل کرنے کے بعد پورے ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ بینک مسلسل تیسرے روزبھی بند رہے ، عرب ٹی وی کے مطابق شام تک ڈھائی لاکھ مصر کے دار الحکومت میدان التحریر لبرٹی اسکوائر میں جمع ہیں جبکہ دیگر اھم شہر اسکندریہ ، اسماعلیہ سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.