5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ماضی میں بھی پنجاب اور وفاقی حکومتوں نے گٹھنے ٹیکیں ہیں، ڈاکٹر وسیم
جنگ نیوز -
لاہور...امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی غیر ملکی مسلح افراد گرفتار کئے جاتے رہے ہیں لیکن پنجاب اور وفاقی حکومتیں گٹھنے ٹیکتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جو بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں ان کا پاس بھی کریں ۔لاہور میں امریکی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فیضان کے لواحقین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان کے لواحقین کی قانونی معاونت کے لئے جماعت اسلامی نے چار رکنی ٹیم قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عباد الرحمان کو کچلنے والی گاڑی اور اس میں بیٹھے کمانڈوز کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق ڈاکو قرار دئیے جانے والے دونوں لڑکے بے قصور ہیں اور انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔