تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہسپانوی گاؤں جہاں 65سال سے کم عمرکوئی فردنہیں

جنگ نیوز -
میڈرڈ...عام طور پر ہر ملک، شہر ،گاؤں اور دیہات میں ہر عمر کے بچے ،بوڑھے اور جوان پائے جاتے ہیں تاہم اسپین میں ایک ایسا گاؤں بھی موجود جہاں صرف بوڑھوں کی بادشاہت ہے۔Olmeda de la Cuestaنامی اس گاؤں کے باسیوں کی اوسط عمر70برس ہے جبکہ یہاں کا سب سے کم عمر باسی بھی65سال سے چھوٹا نہیں۔40سال سے کسی ننھے بچے کی قلقاریوں سے محروم یہاں کے باسی اپنے گاؤں کے صفحہِ ہستی سے مٹ جانے کے خدشات کے پیشِ نظر یہاں دستیاب خالی پلاٹوں کو سستے داموں فروخت کررہے ہیں تاکہ یہاں نوجوان نسل آکر آباد ہو اور اس گاؤں کو بچایا جاسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.