5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہی ہے، صدر زرداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد...…صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔آئی ایم ایف کے وفد نے مسعود احمد کی سربراہی میں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملا قات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔صدر نے کہا کہ آئی ایم ایف کو دہشت گردی اور سیلاب سے تباہ حال پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنا چاہیئے۔صدر نے کہا کہ حکومت مجوزہ ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ حکومتی اخراجات میں کمیکیلئے بھی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔صدر نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت سے بارہ مشیر آج ہی فارغ کیے گئے ہیں ، وفاقی حکومت بھی انہی بنیادوں پر وسائل کی بچت کے اقدامات کرے گی۔