تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تمام فنڈز سیلاب زدگان کو دیدیے، دوست وعدے پورے کریں، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت نے اپنے تمام ترقیاتی و غیرترقیاتی فنڈز سیلاب زدگان کودیدے،اب پاکستان کے دوست بھی اپنے وعدے پورے کریں اور آئی ایم ایف اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے وفد نے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ مسعود احمد خان کی سربراہی میں وزیرا عظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔وفد کے سربراہ مسعود احمد نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ آئی ایم ایف پاکستان کے اقتصادی ڈسپلن کیلئے تعاون کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.