5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:مختلف علاقوں میں آپریشن ،100 سے زائد مشکوک افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . . لاہور میں چند روز پہلے چوک اردو بازار میں دہشت گردی کے حوالے سے مختلف تھانوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں سو سے زائد مشکوک افراد کو پکڑ لیا گیا۔تھانہ لوہاری، موچی گیٹ اور رنگ محل کی پولیس نے اپنے اپنے رہائشی علاقوں میں آپریشن کیا اورپشاور، شانگلہ،سوات، مانسہرہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو پکڑ لیا ان میں سے اکثر کرایہ دار اور مزدور لوگ تھے۔تاہم ان میں سے اکثر افراد کو مالک مکان کی تصدیق شناختی کارڈ اور دیگر کوائف کی تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ ہوٹل مالکان اور دکان دار جن کے پاس یہ کام کرتے تھے چھڑانے کے لئے تھانوں میں پہنچ گئے۔