5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیڑول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن. . .. .. .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیڑول کی قیمت کو برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی کو خراج تحسین اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ایم کیو ایم کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے ملک کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کا مقدمہ کامیابی سے لڑا۔۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی میں پیٹرولیم لیوی کو ختم کرانے کیلئے دلائل دے کر ایف بی آر سمیت اوگرا کے ارکان کے سامنے دلیل سے بات کی اور اپنے اصل موقف کو تسلیم کرایا وہ قابل ذکر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل ملک کے غریب ومتوسط طبقے کی کامیابی ہے اور پاکستانی قوم اس موقع پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔الطاف حسین نے پیڑول کی قیمت برقرار رکھنے پر حکومت کو بھی مبارک باد پیش کی۔