تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:رام سوامی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . .کراچی کے علاقے رام سوامی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔۔پولیس کے مطابق رام سوامی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ جنید ولد حنیف کو زخمی کردیا،جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.