5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چوتھا ون ڈے:نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
نیپئر. . . . . .. . پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔نیپئر میں کھیلے جانے میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں گئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جیمز فریکلن کی واپسی ہوئی ہے۔ اب تک چھ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔نیپیرمیں پاکستان کوپہلی فتح کی تلاش ہے،اب تک اس گراؤنڈ پرکھیلے گئے چاروں میچز میں پاکستان کوشکست ہوئی ہے۔چھ میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذرہوگیا۔جیوسوپریہ میچ براہ راست نشرکیا جارہا ہے۔