5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:برانڈرتھ روڈ پر ٹائروں کی دکان میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور کے تجارتی علاقے برانڈرتھ روڈ پر ٹائروں کی ایک دکان میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو 1122کے مطابق برانڈرتھ روڈ پر چار منزلہ عمارت کے تیسرے فلور پر ٹائروں کی ایک دکان میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب بیشتردکانیں بند ہوچکی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔