5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روس کے دارلحکومت ماسکومیں بھی حکومت کیخلاف ریلی نکالی گئی
جنگ نیوز -
ماسکو. . . . .. . روس کے دارلحکومت ماسکومیں بھی حکومت کیخلاف ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکاکہناہے کہ حسنی مبارک اورمیدودیف میں فرق صرف عمرکاہے ورنہ دونوں کرپٹ اورچورہیں۔اپوزیشن لیڈرولادیمرریزکوف نے دعویٰ کیاکہ ان کے سیکڑوں کارکن گرفتارکرلیے گئے ہیں اوراس کے باوجودیہاں اتنے لوگوں کی موجودگی کامیابی ہے۔روس کے آرٹیکل اکتیس کے تحت لوگوں کوجمع ہونے کی آزادی ہے تاہم ایسے مظاہروں پرپابندی کے سبب اپوزیشن کے افرادکئی ماہ سے31تاریخ کومظاہرہ کرتے ہیں۔