5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے نے برطانیہ سے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .قومی ائرلائن نے برطانیہ سے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کردیاہے۔اچانک اضافے نے ایسٹرپرچھٹیاں وطن میں گزارنے والوں کونئی پریشانی سے دوچارکیاہے۔پاکستان کے لیے ٹکٹ میں سوسے دوسوپاونڈکااضافہ کردیاگیاہے جس سے پاکستانی ٹریول ایجنٹس کی تنظیم نے قومی ائرلائن کے ٹکٹوں کی فروخت بندکردی ہے۔اضافہ ایسے وقت کیاگیاہے جب برطانیہ میں حکومت کی جانب سے اخراجات میں کٹوتی اورنوکریوں سے نکالنے کے سبب لوگوں کوپہلے ہی کئی مشکلات درپیش ہیں۔لندن میں جیونیوزنے پی آئی اے کے ہیڈکوارٹرسے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کسی بھی اہلکارنے کرایوں میں اضافے کے معاملے پربات نہیں کی۔