تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:نشتر اسپتال کا برن یونٹ منصوبہ مسلسل التواء کا شکار

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے نشتر اسپتال میں موجودہ برن یونٹ میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال اوسطا ساڑھے چار سو سے پانچ سو مریض داخل ہوتے ہیں ۔ 1952 میں قائم ہونے والے نشتر اسپتال میں پہلی بار 2001 میں برن مریضوں کے لئے ایک علحیدہ یونٹ قائم ہوا جہاں ہر سال اوسطا ساڑھے چار سو سے 5 سو مریض لائے جاتے ہیں جن میں شرح اموات 30 سے 35 فیصد ہے۔ نشتر اسپتال کے ذرائع کے مطابق 2001 سے قبل جب یہ برن یونٹ قائم نہیں ہوا تھا شرح اموات 70 فیصد تھی جس میں تقریبا 40 فیصد کی کمی لائی گئی تاہم اگر یہ نیا برن یونٹ قائم کر دیا جائے تو شرح اموات کو 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد تک لایا جا سکتا ہے۔ 14 بستروں پر مشتمل اس برن یونٹ میں نہ صرف ملتان بلکہ بہاولپور ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، لودھراں ، ڈیرہ غازی خان ، خانیوال ، لیہ کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور صوبہ سرحد سے مریض بھی یہاں علاج کے لئے آتے ہیں ۔ گزشتہ ماہ جنوری 2011 میں برن یونٹ میں کل 42 مریضوں کو لایا گیا جن میں 14 مریض انہی دور دراز علاقوں سے تھے جبکہ باقی مریضوں کا تعلق ضلع ملتان سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.