5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوگا۔ وفاق سے صوبوں کو منتقل کئے جانے والے اختیارات اور اس سے متعلقہ حل طلب امور کو مشترکا مفادات کونسل میں زیر غور لایا جائے گا، کونسل کے ارکان صوبائی وزرا اعلی اور وفاقی وزرا کے ساتھ بعض متعلقہ اعلی حکام کی بھی آج کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔