تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے263رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
نیپئر…پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر262رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے262رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کی ابتداء میں پاکستانی بولرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک وقت میں 79رنز پر نیوزی لینڈ کے 5کھلاڑی آوٴٹ ہو چکے تھے۔ تاہم اس کے بعد 141رنز پہ چھٹی اور 205پر ساتویں وکٹ کی شراکت نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو استحکام بخشا۔ نیوزلینڈ کی طرف سے جیمز فرینکلن نے7چوکوں کی طرف سے62اور مک کیلم 1چھکے اور5چوکوں کی مدد سے52رنز بنا کر کامیاب ترین بیٹمین ثابت ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے کامیاب ترین بولر وہاب ریاض رہے جنہوں نے 10اوورز میں 51رنز کے عوض3وکٹیں حاصل کیں۔ انکے علاوہ عبد الرزاق، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.