5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا : تاریخی سیلاب کے بعد طوفان آج ساحلوں سے ٹکرائے گا
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلیا میں تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سمندری طوفان کی پیش گوئی کردی گئی،،آسٹریلیاکے شمال مشرقی علاقوں میں طاقتورطوفان نئے سیلاب کوجنم دے سکتاہے۔ سائیکلون یاسی Yasi آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈکی طر ف بڑھ رہاہے۔کیٹگری تین کے طوفان میں 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں آج کوئنزلینڈ کے ساحل سے ٹکرائیں گی۔جب کہ اگلے دوروز میں طوفان چوتھی کیٹگری میں داخل ہوجائے گا،،کوئنزلینڈ کے وزیرAnna Blighنے طوفان کوجان لیوا قراردیاہے،ساحلوں کے قریب رہائشی علاقوں کوخالی کرایاجارہاہے۔