تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریلوے کرپشن کیس میں چیئرمین ریلوے سے تفصیلی جواب طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ریل انجنز کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کیس میں چیئرمین ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ کرپشن کے خلاف کردار ادا کرے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے ریل انجنز کیس کی سماعت کی ، چیئرمین ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ریل کے 5 سو میں سے 3 سو انجن خراب ہیں، فنڈز ملے تو ہی انہیں ٹھیک کرائیں گے، ریلوے کی 10 فیصد مسافر ٹرینیں بند کردی ہیں، باقی کی حالت بھی تسلی بخش نہیں ، انہوں نے کہا کہ ریل انجنز کا کل سودا 55 ارب روپے کا تھا اس میں 40 ارب کی کرپشن ہو ہی نہیں سکتی ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ میڈیا بغیر تحقیق کے خبریں شائع نہیں کرتا ، مقدمہ میں راجا سلمان اکرم کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا گیا ، عدالت نے تحریری آبزرویشن میں کہا ہے کہ سفر اور نقل و حمل کے لئے ریل اہم ترین ذریعہ ہے، اس کی حالت توجہ طلب ہے ، لگتا ہے کہ غفلت اور بدعنوانی سے ریلوے ان حالات تک پہنچا ، مقدمہ کی مزید سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.