5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض نجی تعلیمی ادارے بند
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں بعض نجی اسکولز کو انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پشاور میں پیر کو یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اسکولز کی انتظامیہ نے طلبا کو اسکول نہ آنے کے بارے میں مطلع کرنا شروع کر دیا ہے۔