5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن نے شانگلہ انتخابات مسترد کردیئے
جنگ نیوز -
شانگلہ…نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن نے شانگلہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو کالعدم اور نتائج کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شانگلہ میں تمام جماعتوں نے مشترکہ طور خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینے کا معاہدہ کیا تھا ۔شانگلہ میں سالہا سال سے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینے کے واقعے کی شدت کے ساتھ مذمت کر تا ہے ۔شانگلہ میں خواتین کے لیے سترہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے لیکن کسی ایک خاتون کو بھی ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا ۔نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کے مطابق انتخابات میں صرف آدھی آبادی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے یہ نتائج حقیقت پر مبنی نہیں اس لئے ان انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔