5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے صارفین کو مشکلات
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے دوسرے روز بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔ ملتان ریجن میں ہر ہفتے سوموار اور منگل کو سی این جی دو روز کیلئے بند کر دی جاتی ہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح6 بجے صارفین کیلئے کھول دیا جائیگا ۔