تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بے ترتیب دھڑکنیں دل کے دورے کی وارننگ ہوسکتی ہیں،طبی ماہرین

جنگ نیوز -
لندن …صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہیں ، تو سنبھل جائیے۔یہ دل کے دورے کی وارننگ بھی ہوسکتی ہے۔حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو واقف ہی نہیں ہیں کہ بے ترتیب دھڑکنوں کی وجہ سے ان کے دل کی صحت خطرے میں ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ہر تین میں سے دو افراد نہیں جانتے کہ سانس پھولنا اور دل کی تیز دھڑکنیں خطرے کا سگنل ہیں۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے تو سالانہ چار ہزار ہارٹ اٹیکس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔دل کے عضلات سکڑنے کی بہت عام علامات میں غشی ، تھکن ، گھبراہٹ ، تیز اور بے ترتیب دھڑکنیں اور بے آرامی شامل ہیں۔سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک منٹ میں ایک سو چالیس مرتبہ دل دھڑکنا ، خطرے کی علامت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.