5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین ،مصر میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے مزید طیارے بھیجے گا
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین ،مصر میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے مزید طیارے بھیجے گا۔مصر میں موجود تقریباً دو ہزارچینی مسافروں کو واپس لانے کیلئے چین مزید چار طیارے مصر بھیجے گا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق مصر کی سڑکوں پر ہونیوالے پر جوش مظاہروں کی وجہ سے یہ مسافر گذشتہ ایک ہفتے سے مصر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ قمری سال جمعرات کو شروع ہورہا ہے اور اس سے پہلے کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ چینی شہریوں کو مصر سے واپس چین پہنچادیا جائے۔مصر میں عوامی احتجاج شروع ہوئے آٹھ دن گذر چکے اور اب دنیا بھر کے ممالک مصر میں موجود اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ مصر سے چینی باشندوں کو لینے جانیوالے دو طیاروں کی واپسی بدھ کو متوقع ہے۔