تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں سردی مزید بڑھ گئی،موسمی بیماریوں سے اسپتالوں میں رش

جنگ نیوز -
اسلام ا ٓباد…ملک کے بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں موسم ابر آلود ہے جس کی وجہ سے سردی مزید بڑھ گئی ہے ۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ادویات کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بالائی علاقو ں کالام ،مالم جبہ اور ملحقہ علاقوں میں تین روز قبل ہونیوالی برف باری کے باعث موسم بدستور سرد ہے ۔علاقے میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملکہ کوہسار میں دو روز قبل کی برف باری کے بعد آج موسم صاف ہے کہیں کہیں مطلع ابر آلود ہے ۔ سرد موسم سے لفط اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح یہاں موجود ہیں ۔چمن سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے۔ پہاری علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے ، جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔علاقے میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے جبکہ جلانے والی لکڑیوں کی قیمتوں میں بے پنا اضافہ ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.