تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر برطانیہ کیلئے پاکستان سے بڑا سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…مصر مغرب کے لیے پاکستان سے زیادہ خطر ہ بن سکتا ہے۔ برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق مصر میں سیاسی ابتری یورپ سمیت دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سوالیہ نشان بن سکتی ہے اس کے علاوہ خطے پر اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر میں یہصلاحیت ہے کہ وہ پاکستان کی جگہ لے کربرطانیہ کی سیکورٹی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔مصر میں سیاسی افراتفری اسرائیل عرب تعلقات اور خطے کی صورت حال پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ یہ یورپی ممالک کی سیکورٹی کے لیے پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے مصر کے واقعات میں یورپ اور امریکا اب اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.