5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جاپان : آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کردی،زوردار دھماکے
جنگ نیوز -
ٹوکیو… جاپان میں آتش فشاں نے غصہ دکھاناشروع کردیا،زوردار دھماکوں سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جنگل میں آگ لگ گئی ،اورراکھ نے فضا میں قبضہ کرلیا،جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔جنوبی جاپان میں شن موئے آتش فشاں نے نئے ماہ کے آغازمیں ہی زوردارھماکوں سے عمارات کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے توڑ دئیے،جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔دھماکے کی آوازیں سات کلومیٹر تک سنی گئیں۔راکھ ،دھواں اور ملبہ2 ہزار میٹر تک پھیل گیا،گرم پتھروں کے دورتک گرنے سے آگ جنگل میں آگ لگ گئی۔ بُرکانیات(Vulcanologists) نے ریڈزون کااحاطہ بڑھاتے ہوئے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا شروع کردیاہے۔